اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
بدھ

2 جولائی 2014

12:41:54 PM
620845

جاپان، فوج کو ملک کے باہر لڑنے کی اجازت ملی

جاپان کی پارلیمنٹ نے اس آئینی رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے کہ جس کے تحت جاپانی فوج کو دوسری عالمی جنگ کے بعد ملک سے باہر لڑنے کی اجازت نہیں تھی، سیکورٹی پالیسی میں نئی تبدیلی کے اشارے دیئے ہیں۔

ابنا: جاپان کی پارلیمنٹ نے اس آئینی رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے کہ جس کے تحت جاپانی فوج کو دوسری عالمی جنگ کے بعد ملک سے باہر لڑنے کی اجازت نہیں تھی، سیکورٹی پالیسی میں نئی تبدیلی کے اشارے دیئے ہیں۔

منگل کو جاپان کی کابینہ نے ملک کے آئین کی نئی تشریح کو منظوری دی جو اس ملک کی فوج کو اجتماعی دفاعی پالیسی کے تحت جاپان کے اتحادی ممالک کی حفاظت میں مدد کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

اس تبدیلی کے منظور ہونے کے بعد جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وہ چیز نہیں ہے جسے حاصل کرنے کی آپ امید رکھیں بلکہ یہ وہ چیز ہے جسے ہمیں خود حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چاہے جو بھی ہو میں جاپان کے عوام کی زندگی اور نا کے امن و سکون کی حفاظت کروں گا۔

شنزو آبے اس کے لئے بہت عرصے سے کوشش کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بدلتے سیکورٹی ماحول کے مطابق جاپان کو خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ جاپان کی کابینہ کے اس فیصلے کو جاپانی پارلیمنٹ کی منظوری ملنا باقی ہے۔

جاپان کے اس قدم کی پڑوسی ملک چین اور جنوبی کوریا نے سخت تنقید کی ہے۔

پیر کو ہزاروں کی تعداد میں جاپان کے شہریوں نے نے دارالحکومت ٹوکیو میں شنزو آبے کے دفتر کے باہرمظاہرہ کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ آئین میں کوئی بھی تبدیلی ریفرینڈم کے ذریعہ ہونی چاہئے نہ صرف کابینہ کی منظوری سے ۔

.....

/169