اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
منگل

3 جون 2014

11:09:06 AM
613300

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ امام خمینی کی راہ پرچلنا قابل فخر ہے۔

ابنا: ڈاکٹرحسن روحانی نے آج امام خمینی کی پچیسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئےآنے والے غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے پچاس سے قبل عظیم اسلامی تحریک کاآغاز کیا تھا اور کوئي بھی یہ نہيں سوچتا تھا کہ وہ اتنی کم مدت میں اسلامی تحریک کو درپیش داخلی اور بیرونی مسائل، روکاوٹوں اور چیلنجوں کے باوجود، تحریک کو کامیاب بنا دیں گے۔صدر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سامراجی طاقتیں، ایرانی عوام کے مستقبل کے معاملے میں مداخلت کرتی تھیں اور ملک کے اہم معاملوں میں فیصلہ ایران کے حکمراں نہيں بلکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت بڑی طاقتیں کرتی تھیں لیکن امام خمینی نے اس رویے کی کھل کرمخالفت کی اوراس راستے میں انھیں کامیابی ملی۔ واضح رہے کہ دنیا کے انتیس ملکوں کے مختلف سیاسی، مذہبی اور ثقافتی اور تعلیمی علاقوں سے مربوط چارسو شخصیتیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی پچیسویں برسی کے پروگراموں میں شرکت کےلئے ایران آئي ہوئي ہيں۔

.......

/169