اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
منگل

3 جون 2014

9:26:32 AM
613262

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے لئے باعث فخر

حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے لئے فخر کا باعث ہیں۔

ابنا: پاکستان کے سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو مسلمانوں اور مظلوم قوموں کی امید قراردیا اور کہا کہ رہتی دنیا تک عالم اسلام امام خمینی پر فخر کرتا رہے گا اور آپ مسلمانوں کے عظیم رہبر ہیں۔ سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ مسلمان قومیں مسلمانوں کو متحد کرنے کی امام خمینی کی کوششوں کی ہمیشہ قدر کرتی رہیں گي۔ پاکستانی سینٹ کے رکن نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تن تنہا مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور یہ صرف آپ کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج مسئلہ فلسطین امت اسلامی کا بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ظفر علی شاہ نے کہا کہ امت اسلامی الخصوص ملت فلسطین رہبرکبیر انقلاب اسلامی کی کوششوں کو فراموش نہیں کرسکتی جو آپ نے بیت المقدس اور فلسیطن کی آزادی کے لئے انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت پاکستان بھی ہمیشہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شجاعت اور قیادت کی دلدادہ رہی ہے اور ہمارا تعلق خواہ کسی بھی مسلک سے ہو ہم امام خمینی سے عشق کرتے ہیں اور ان کا تہ دل سے احترام کرتے ہیں۔

.......

/169