اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
منگل

3 جون 2014

9:23:31 AM
613260

لبنانی علماء سیرت امام خمینی کے پیرو

لبنان کے اہل سنّت عالم دین نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) اس زمانے میں اسلام کا ایک ستون تھے اور صہیونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف مقابلے میں آپ کے سیاسی مواقف تاریخ اسلام میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں صیدا شہر کی القدس مسجد کے خطیب نماز جمعہ شیخ ماہر حمود نے لبنان کے عوام اور خاصطور پر علماء کے لئے حضرت امام خمینی(رح) کے رہنما ارشادات اور میراث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے علماء کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ حضرت امام خمینی(رح) کی سیرت اور راہ پر باقی رہیں، کیونکہ اسلامی اور عرب امّہ خاص طور پر فلسطین کا مستقبل آپ کی راہ پر چل کر ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔ شیخ ماہر حمود نے مزید کہا کہ اس زمانے میں جب بائيں بازو کے سلسلے اسلام پسندوں سے زیادہ متحرک اور اثر و رسوخ رکھتے تھے، ایران میں امام خمینی(رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کے ساتھ ہی، اسلام کی نشرو اشاعت کے کام کا آغاز ہوگیا اور بہت سے شکوک و شبھات دم توڑ گئے۔

.......

/169