اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
پیر

19 مئی 2014

2:29:36 PM
609773

بوکوحرام کا چینی کارکنوں کے کیمپ پر حملہ

نائیجیریا میں انتہا پسند گروہ بوکوحرام نے شمالی کیمرون میں وازا شہر کے قریب چینی کارکنوں کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: صوبے اگو سٹین فونکا آوا کے گورنر نے حملے کی خبر کی تائید و تصدیق کردی ہے لیکن اس خبر کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ بیجنگ کے حکام کے حوالے سے شین ہوا نیوز ایجنسی نے بھی کیمرون میں چینی کارکنوں کے کیمپ پر بوکو حرام گروہ کے عناصر کے حملے کی خبر کو اپنی سائٹ پر جاری کیا ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق اس حملے میں ایک چینی کارکن زخمی جبکہ دس لاپتہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ بوکو حرام گروہ شمالی کیمرون کے علاقوں میں اس قسم کے حملے انجام دیتا رہتا ہے۔ دوسری جانب بوکو حرام گروہ کے افراد نے چار اپریل کو نائیجیریا میں طالبات کے ایک اسکول پر حملہ کرکے دو سو کے قریب طالبات کو اغواء کرلیا تھا اور یہ طالبات ابھی بھی بوکو حرام گروہ کے قبضے میں اور نائیجیریا میں یہ مسئلہ ایک بڑے بحران میں تبدیل ہوچکاہے اور دنیا بھر میں اس واقعہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169