اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
پیر

19 مئی 2014

5:59:14 AM
609639

گمشدہ ملائیشین طیارہ امریکا تھائی جنگی مشقوں کے دوران فائر کی زد میں آیا

لندن…ایک برطانوی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کے گمشدہ طیارہ تھائی لینڈ اورامریکی مشقوں کے دوران مارگرایاگیا۔

ابنا: ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش جاری ہے،اسی دوران ایک برطانوی مصنف اور صحافی نائیجل کیتھرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیاکے طیارے کوتھائی لینڈ اورامریکی مشقوں کے دوران مارگرایاگیا۔مصنف کا کہنا ہے کہ طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کی لڑاکا طیاروں کی مشترکا ٹیم نے حادثاتی طور پر مار گرایا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ بحر جنوبی چین میں پیش آیا اور طیارے کو بحر ہند میں تلاش کیاجاتا رہا۔مصنف کا کہنا ہے کہ صورتحال ایسی پیدا کردی گئی ہے،کہ حادثہ کی اصل جگہ کے بارے میں معلوم نہ ہوسکے۔

.......

/169