اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعہ

2 مئی 2014

9:07:29 AM
606034

امام خمینی(رہ) کی غزلیات پر مبنی دیوان کا ہندی میں ترجمہ

امام خمینی (رہ) کی غزلیات پر منبی شعری مجموعہ کا ہندی زبان میں ترجمہ ہو کر ایران کلچر ہاوس کے ذریعے منظر عام پر آ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی غزلیات پر مبنی دیوان، ہندوستان کے ہندی شاعر سید ظفرعباس صاحب کے ذریعے ہندی میں ترجمہ ہو کر دہلی میں واقع ایران کلچر ہاوس کے تعاون سے منظر عام پر آگیا ہے۔
ہندی زبان کےشاعر سید ظفر عباس صاحب نے اس دیوان کا ہندی میں منظوم ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض مشکل کلمات کی حاشیے میں وضاحت کر دی ہے تاکہ قارئین کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔ اس شاعر کے اب تک تین ہندی میں شعری مجموعے چھپ چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چند سال قبل حجۃ الاسلام و المسلمین ابن علی صاحب نے دیوان امام کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا تھا لیکن تاھم منظر عام پر نہیں آ پایا تھا لیکن عنقریب وہ بھی چھپ کر قارئین کے خدمت میں پیش ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲