اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعہ

11 اپریل 2014

7:28:04 PM
601870

انڈونیشیا کے پارلیمانی انتخابات میں شیعوں کی ایک بڑی شخصیت کی کامیابی

انڈونیشیا کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعوں کی ایک بڑی شخصیت کی کامیابی کی اطلاع ملی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعوں کی ایک بڑی شخصیت کی کامیابی کی اطلاع ملی ہے۔
انڈونیشیا کی تنظیم اہلبیت(ع)(IJABI) کے سربراہ پروفیسر جلال الدین رحمت نے پہلی بار اس ملک کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔
جلال الدین رحمت انڈونیشیا کی ان علمی اور مذہبی شخصیتوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے تاھم سیاسی فعالیتیں انجام نہیں دیں لیکن انڈونیشیا میں شیعوں کے ساتھ حالیہ سالوں میں ہوئے امتیازی سلوک کی وجہ سے ان کے حقوق کا دفاع کرنے کی خاطر اس بار کے انتخابات میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں انڈونیشیا میں وہابیت کے زور پکڑنے کی وجہ سے شیعوں پر حکومتی دباو بڑھایا جا رہا ہے اور انہیں مختلف طرح کے مظالم کا شکار بنایا جا رہا ہے یہاں تک سامپانگ علاقے کے شیعوں کو ان کے وطن سے نکال حراستی کمپوں میں جگہ دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲