اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعرات

10 اپریل 2014

8:58:06 PM
601727

روس کے ایک اخبار کا دعویٰ، ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ قندھار کے قریب موجود

روس کے ایک اخبار نے اسکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کا گم شدہ جہاز افغانستان کے شہر قندھار کے قریب موجود ہے اور اس کے مسافر صحیح و سالم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ روسی اخبار "Skvfksy Kmsv Mvlyts" نے اسکیورٹی ذرائع کا نام ذکر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ قندھار کے قریب موجود ہے اور اس کا ایک پر ٹوٹا ہوا ہے جبکہ اس کے تمام مسافر صحیح و سالم ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ تمام مسافر زندہ ہیں لیکن ان کی حالت زیادہ بہتر نہیں ہے۔ اغوا کاروں نے مسافروں کو سات حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور وہ امریکہ اور چین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
ایوی ایشن تکنیشین Yfjyny Kazmynvf کے مطابق یوئینگ ۷۷۷ طیارہ ۲۰۰۰ میٹر کے رنوے پر اضطراری حالت میں لینڈ کر سکتا ہے اگر چہ اس کے پرزوں میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ دعوا ایسے حال میں کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور تھائلینڈ کے World Health Organization aviation نے ۲۱ مارچ کو یہ اعلان کیا تھا کہ ملائیشیا کا کوئی طیارہ ان ممالک کی سرحدوں سے پار نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ریڈار نے کسی ایسی طیارے کو رجسٹرڈ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲