اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
اتوار

6 اپریل 2014

2:55:11 PM
601057

ملائیشیا طیارہ کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ جاری

ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تازہ ترین خبروں کے مطابق چینی کوسٹ گارڈجہازنے بحر ہند کے جنوبی پانیوں میں بلیک بکس کے سگنلزکی نشاندہی کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تازہ ترین خبروں کے مطابق چینی کوسٹ گارڈجہازنے بحر ہند کے جنوبی پانیوں میں بلیک بکس کے سگنلزکی نشاندہی کی ہے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سگنلز ملائیشین طیارے کے ہوسکتے ہیں۔ ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سگنلز کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لاپتا طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز ہوں ، ملائشیا کے حکام نے چینی جہاز کو ملنے والے سگنلز کی تصدیق نہیں کی، چینی طیارے کو بحر ہند کے جنوب میں سفید رنگ کی چیزیں تیرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں۔ادھر روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے علاقے قندھار کے ایک دیہی روڈ پر کھڑا ہے ،جس کا ایک پر ٹو ٹا ہوا ہے، تمام مسافر زندہ ہیں  اور انہیں سات گروپوں میں تقسیم کرکے مٹی کے جھونپڑوں میں قید رکھا گیا ہے ۔ ماسکو سے شائع روسی زبان کے اخبار روزنامہ Moskovskij Komsomolets کے مطابق طیارے میں سوار 227مسافر اور12عملے کو 8مارچ کوہائی جیک کیا گیا اور اسے افغانستان کے جنوب مشرق میں قندھار میں اتار ا گیا ۔

.............

242