اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
اتوار

6 اپریل 2014

11:22:25 AM
601018

شیعہ عقاید سے متعلق ۹ کتابوں کا امہاری زبان میں ترجمہ اور ایتھوپیا میں اشاعت

موسسہ عصر ظہور، ایران کچرل ہاوس اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے شیعہ عقائد سے متعلق ۹ کتابوں کا امہاری زبان میں ترجمہ ہو کر شائع ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتھوپیا میں موسسہ عصر ظھور اور ایران کلچرل ہاوس کی تعاون سے اسلامی عقاید سے متعلق ۹ کتابوں کا امہاری زبان میں ترجمہ ہوا اور اہل عالمی اسمبلی کے تعاون سے منظر عام پر آیا ہے۔
امہاری زبان میں ترجمہ اور شائع ہونے والی یہ ۹ کتابیں درج ذیل ہیں: نماز کی تعلیم، راہ اہلبیت(ع) کے بارے میں سوالات، میں نے اہلبیت کے راستے کی ہدایت پا لی، امامیہ عقاید، غدیر میں کہا ہوا؟، امامت اہل بیت(ع)، اسلام کیا ہے؟، تعلیمات اسلامی کا خلاصہ، روز عاشورہ۔
واضح رہے کہ امہاری زبان ایتھیوپیا کے شمالی علاقوں میں بولی جاتی ہے جو سامی زبانوں میں سے ایک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲