اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
بدھ

2 اپریل 2014

8:17:45 AM
600558

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے:

کتاب ’’ رسالہ حقوق امام سجاد (ع) ‘‘ بلغاری زبان میں شائع

کتاب’’ رسالہ حقوق امام سجاد(ع)‘‘ اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے بلغاریہ میں ایرانی کلچر ہاوس کے تعاون سے بلغاری زبان میں ترجمہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کتاب’’ رسالہ حقوق امام سجاد(ع)‘‘ اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے بلغاریہ میں ایرانی کلچر ہاوس کے تعاون سے بلغاری زبان میں ترجمہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہے۔
یہ کتاب ایک مقدمے اور پچاس الہی اور انسانی حقوق کے اصولوں پر مشتمل ہے جو امام سجاد علیہ السلام نے بیان فرمائے ہیں۔ ’’رسالہ حقوق امام سجاد علیہ السلام‘‘ کے نام سے معروف یہ کتاب، الہی اور انسانی حقوق کے ان اہم اور نازک مسائل پر مشتمل ہیں جس میں انسانی زندگی کے تمام گوشوں سے متعلق حقوق کو بیان کیا گیا ہے۔ امام سجاد علیہ السلام نے اس کتاب میں تمام سماجی اور اجتماعی رشتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے حقوق و وظائف کو معین فرمایا ہے اگر انسانی معاشرہ ان مسائل اور حقوق کی رعایت کرے تو ہر طرح کی بد اخلاقی، بے راہ روی اور بے عدالتی سے محفوظ ہو سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے تاھم ۱۷۰۰ سے زائد اسلامی کتب کو دنیا کی ۵۰ زندہ زبانوں میں ترجمہ کروا کر شائع کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲