اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
پیر

31 مارچ 2014

2:26:10 PM
600434

آسٹریلیا: ملائیشیا کا طیارہ بحر ہند میں ڈوب کر تباہ ہوا

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا کا طیارہ بحر ہند میں ڈوب کر تباہ ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا کا طیارہ بحر ہند میں ڈوب کر تباہ ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا کا طیارہ ایم ایچ ۳۷۰ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اب طیارے کے ملبے کی تلاش بحر ہند کے مخصوص منطقے میں کی جائے گی۔ ۲۳ دن اور دسیوں طیاروں اور کشتیوں کی مدد سے تلاش کئے جانے کے باوجود ابھی تک اس طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ آسٹریلیا نے جدید ترین آلات سے لیس پانی کے جہاز کی مدد کی مدد سے طیارے کے بلیک باکس کو ڈھونڈنے کے لئے ایک بار پھر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ملیشیا کے لاپتہ طیارے کی سرنوشت معلوم ہونے کے لئے، معتبر اطلاعات کے پیش نظر ابھی بھی بہت زیادہ امیدیں کی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ایک طیارے نے بحر ہند ميں لکڑی کا تختہ  اور کچھ دیگر اشیاء دیکھی ہیں تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ ملبہ لاپتہ طیارے کا ہی ہے ۔ دوسری جانب چینی سٹلائٹ نے جنوبی بحر ہند میں 13 سے 22 میٹر کے چند ٹکڑوں کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جن کی تصدیق کے لئے چینی طیارے بھیج دیئے گئے ہیں ادھر ایک برطانوی اخبار نے لاپتہ ملائیشین طیارے کی ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے آخری  54منٹ کی کمیونیکیشن کا ریکارڈ شائع کیا ہے، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ساری کمیونیکیشن معمول کے مطابق ہے، البتہ دو نقطے ایسے ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ملائیشین حکام کا نیا انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ طیارے میں آتش گیر لیتھیم بیٹریاں بھی تھیں جو دوران پرواز آگ لگنے کا سبب بن سکتی تھیں۔  اس نئی معلومات سے اس اندازے  کو تقویت ملتی ہے کہ لاپتہ طیارے کا یا تو اغوا ہوا ہے یا دوسری صورت میں وہ حادثے کا شکار ہوا ہے .ملیشیا کا کہنا ہے کہ جہاز کا راستہ دانستہ طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔ کوالالمپور سے پرواز بھرنے والا یہ جہاز آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔ پہلے اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ختم ہوا جس کے بعد یہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا تھا۔جہاز ميں 239 افراد سوار تھے ۔

..............

242