اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : شبستان
جمعہ

14 مارچ 2014

8:30:00 PM
514000

چین شام میں عبوری حکومت کے قیام کا سعودی خواب پُورا کرنے میں مدد کرے

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

ابنا: شہزادہ سلمان نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر ژی جین پنگ سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سلمان نے چینی صدر سے ملاقات میں کہا کہ 'وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے یہ دورہ کررہے ہیں اور اس کا بڑا مقصد سیاسی و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے'۔شہزادہ سلمان نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے بھی چین سے زیادہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ شام میں عبوری حکومت کے قیام کا سعودی خواب پُورا کرنے میں مدد فراہم کرے۔سعودی ولی عہد چین کے چارروزہ دورے پر بدھ کو بیجنگ پہنچے تھے۔ سعودی ولی عہد حال ہی میں پاکستان و ہندوستان کے دوروں جن میں ان مُلکوں سےہتھیاروں کی خرید کے معاہدوں کہ جن کو شام میں سرگرم سلفی ویابی دہشت گردوں تک پہنچایا جانا ہے کہ بعد چین کے دورے پر پُہنچے ہیں۔ سعودی عرب نے آج تک عرب لیگ یا اسلامی تعاون نظیم کے ذریعے کبھی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ اسلامی ممالک میں دہشت گرد بھیج کر امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔......./169