اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
منگل

4 مارچ 2014

8:30:00 PM
511411

جاپان کی جوہری سرگرمیوں پر تشویش

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاپان کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: ین ہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ھوا چونینگ" نے جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاپان کی سرگرمیوں کے پرامن ہونے پر مبنی جوہری توانائی کی عالمی تنظیم کے رپورٹ کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ اس رپورٹ سے عالمی برادری کو اطمینان حاصل نہیں ہوا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی فرصت میں اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی تشویش کو دور کرے۔ جوہری توانائی کی عالمی تنظیم کے سربراہ "یوکیا آمانو" نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ جاپان کی تمام جوہری سرگرمیاں (آئی ۔اے ۔ ای ۔اے) کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں ، جاپان کی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر پرامن قرار دیا ہے۔......./169