اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : نیوزنور
اتوار

2 مارچ 2014

8:30:00 PM
510615

متحدہ عرب امارات کے اخبار کا انکشاف:

صہیونی حکومت کی شامی دھشتگردوں کو بھاری مقدار میں امداد رسانی

متحدہ عرب امارات کے اخبار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت شامی دہشتگردوں سے القاعدہ سے منسلک دہشتگرد گروپوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں بھاری رقم ادا کررہی ہے۔

ابنا: پرس ٹی وی کے حوالے سے خبردی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اخبار ‘‘دی نیشنل’’ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت شامی دہشتگردوں سے القاعدہ سے منسلک دہشتگرد گروپوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں بھاری رقم ادا کر رہی ہے۔اخبار کے مطابق کم از کم تین دہشتگرد گروپ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے افسروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں اخبار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جنوبی شام میں سرگرم مختلف دہشتگرد گروپوں کو صہیونی حکومت کی طرف سے ہزارو ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔گذشتہ ماہ ایک اسرائیلی کمانڈر نے اس بات کو تسلیم کرلیا تھا کہ شام میں سرگرم غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ ان کا قریبی رابطہ ہے ۔واضح رہے کہ 18 فروری کو صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ جولان علاقے میں شامی دہشتگردوں کیلئے قائم کئے گئے ایک فیلڈ اسپتال کا دورہ کرکے وہاں زخمی دہشتگردوں کی عیادت کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲