اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
ہفتہ

1 مارچ 2014

8:30:00 PM
510380

چین میں ریلوے اسٹیشن پرحملہ، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

بیجنگ…چین کے صوبے یون نان کے ریلوے اسٹیشن پرچاقووٴں سے لیس افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33ہوگئی جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی رات سیاہ لباس پہنے افراد نے کن منگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے پلیٹ فارم پر موجود شہریوں پر چاقووٴں سے اندھا دھند وار کیے۔ حملے کے بعد اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی۔ چینی حکام نے واقعے کو دہشت گردی کی منظم کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں سنکیانگ کے علیحدگی پسند ملوث ہیں۔ مقامی ٹی وی کے مطابق متعدد حملہ آوروں کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔......./169