اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

22 فروری 2014

8:30:00 PM
508354

ایران و چین کے تجارتی و اقتصادی تعاون کی توسیع

چین کے وزیر تجارت گاؤ ہوچنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران میں سرمایہ کاری اور تہران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون، فروغ دینے کیلئے آمادہ ہے۔

ابنا: چین کے وزیر تجارت گاؤ ہوچنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران میں سرمایہ کاری اور تہران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون، فروغ دینے کیلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے تہران میں ایران و چین کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پندرہویں اجلاس میں کہا کہ چین، ایران سے دو کروڑ چودہ لاکہ چالیس ہزار بیرل خام تیل درآمد کرنے کے ساتھ ایران کا تجارتی شریک اور ایران سے خام تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انھوں نےحالیہ برسوں کے دوران ایران و چین کے تجارتی و اقتصادی تعاون میں توسیع اور اس راہ میں پیش آنے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے اور جوہری مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیشرفت کے بعد سازگار ہونے والے مثبت ماحول کے پیش نظر امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران اور چین کے درمیان تعاون، مزید فروغ پائیگا۔ ہوچنگ نے ایران اور چین کے درمیان جاری تعاون کو دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات نیز علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ کا باعث قرار دیا۔

.......

/169