اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : شفقنا
پیر

6 جنوری 2014

8:30:00 PM
493939

حجت الاسلام فضل الله:

عربوں کا انقلاب فتنہ و اختلافات کا شکار ہوگیا

بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے لبنان کی سیاسی پارٹی ناصریین کے اراکین سے ملاقات میں عربوں کے انقلاب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عربوں کے انقلاب کا آغاز آمریت اور سامراجیت سے مقابلہ کے لئے ہوا مگر یہ انقلاب فورا ہی اختلافات اور فتنہ کا شکار ہوگیا ۔

ابنا: بیروت کے امام جمعہ نے مزید کہا: اس انقلاب نے اسلامی معاشرہ کی کمزوری سے پردہ اٹھایا جس کی تقویت لازمی ہے تاکہ اسلامی ممالک کی بنیادیں محکم و مستحکم ہوں ۔

حجت الاسلام فضل الله نے اسلامی اتحاد اور اختلافات سے پرھیز کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اتحاد و معتدل طریقہ اپنا کر اسلامی ممالک کو فتنہ کی اگ سے نجات دیا جاسکتا ہے اور اسلامی ممالک کو کئی حصوں اور ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے حوالہ سے دشمن کی سیاستوں کو ناکام کیا جا سکتا ہے ۔

حجت الاسلام سید علی فضل الله نے مزید کہا: فتنہ کو روکنے میں تمام امکانات و وسائل سے استفادہ اور اپنے حقیقی دشمن غاصب صھیونیت کو فراموش نہ کرنا بہت ضروری و لازمی ہے ۔

انہوں نے دشمن سے مقابلہ میں علاقہ کی تمام نھضتوں ، کمیٹیوں اور پارٹیوں کا متحد ہونا ضروری جانا۔

.......

/169