اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
اتوار

5 جنوری 2014

8:30:00 PM
493653

چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14 افراد جاں بحق

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک مسجد میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک مسجد میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔بھگدڑ کا یہ واقعہ چین کے شمال مغربی علاقے ننگزيا میں پیش آیا۔ واقعے میں کم سے کم دس افراد شدید زحمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب مسجد میں ایک اجتماع کے دوران روایتی لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا۔

مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جس علاقے میں بھگدڑ کا وقعہ پیش آیا ہے اس قصبے کا نام ضجی بتایا گیا ہے اور یہ گویوان شہر سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

.......

/169