اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

16 دسمبر 2013

8:30:00 PM
489412

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر چین کی مخالفت

چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور اسے جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان " خوا چون اینک" نے آج کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دائرے ميں ایک اہم قدم اٹھایا گيا ہے اور سب کو اس سمجھوتے کا پابند ہونا چاہیئے۔ چینی ترجمان نے جنیوا سمجھوتے پر عملدر آمد اور سفارتی راہ حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ احترام اور مفادات کی بنیاد پر ایک حتمی اور قطعی سمجھوتے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔اس ترجمان کے بقول چین ، ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کےلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریگا ۔ چین نے ہمیشہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے غیر تعمیری بتایا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے گذشتہ جمعرات کو ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں مزید 19 کمپنیوں کو شامل کرلیا ہے ۔ یہ نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی گئي ہیں کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان گذشتہ مہینے جنیوا میں ایک ایٹمی سمجھوتہ طے پایا ہے۔

.......

/169