اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

14 دسمبر 2013

8:30:00 PM
488840

چین کی جانب سے خطرہ، جان کیری ویتنام پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری ویتنام پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ویتنام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

ابنا: جان کیری ہفتے کے دن ویتنام کے دارالحکومت ہانوی پہنچ گئے ہیں اور وہ ویتنام کے عزیر اعظم ناگوین تانگ دونگ اور وزیر خارجہ فام بین مین سے ملاقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیلا کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جان کیری اس سفر میں ویتنام اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا ویتنام کا سفر ایسے موقع پر انجام پایا ہے کہ جب چین نے خطے میں اپنی فضائی حدود میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور چین کے اس اعلان کی وجہ سے اس کے ھمسایہ ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چین کے اس اعلان کے خلاف اعتراض کرنے والے ممالک میں امریکا، جاپان، جنوبی کوریا اور ویتنام شامل ہیں۔ جان کیری ویتنام کے دورے کے بعد فیلپاین کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔

.......

/169