اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
جمعہ

29 نومبر 2013

8:30:00 PM
484570

چین نے نئی فضائی دفاعی حدود میں مزید طیارے تعینات کئے

چین نے نئی فضائی دفاعی حدود کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جنگی طیارے تعینات کر دیے۔

ابنا: چین کی سرکاری خبر رساں ایجینسی کا کہنا ہے کہ بری فوج کے ترجمان کرنل شین جنکے نے کہا کہ کئی جنگی طیارے اور وارنگ ائیرکرافٹ اس علاقے میں تعینات کر دئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق یہ طیارے معمول کی پروازیں بھریں گے اور یہ حفاظتی قدم ہے جو عالمی قوانین کے مطابق ہے۔چینی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور قومی سیکورٹی کے لئے خطرہ پیدا ہونے کی صورت میں ضرروی اقدامات کرے گی۔ دوسری جانب جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے طیاروں نے چین کی جانب سے اعلان کردہ نئی فضائی دفاعی حدود کے اندر غیر اعلانیہ پروازیں بھری ہیں۔واضح رہے کہ چین نے جس علاقے میں نئی فضائی دفاعی حدود معین کی ہے وہ چین اور جاپان کے درمیان متنازع علاقہ ہے۔ جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا نے چین کی نئی وضع کردہ فضائی حدود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔......./169