اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
بدھ

27 نومبر 2013

8:30:00 PM
484238

حماس، صہیونی ریاست کے جائم کا جواب دیا جائیگا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیا جائیگا۔

ابنا: حماس کے اس ترجمان نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں تین فلسطینی مسلمانوں کو شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہو‍ئے تاکید کے ساتھ  کہا کہ فلسطینی مسلمان صیہونی حکومت کی بربریت کا جواب ضرور دیں گے اور اسے اپنے کئے کی سزا بھگتنے کے علاوہ بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے صیہونی مخالف جدوجہد جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے وطن اور اسلامی مقدسات کے دفاع کیلئے اپنی کسی کوشش سے دریغ سے نہیں کریگی۔......./169