اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urudtv
جمعہ

18 اکتوبر 2013

8:30:00 PM
473667

چین نے جنیوا-2 کانفرس کے جلد انعقاد پر زور دیا

چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بحران شام کا سیاسی حل نکالا جانا چاہئےاور جنیوا-2 کانفرنس کا انعقاد جلد کرانے کی کوشش کی ضرورت ہے۔

ابنا: چین کی وزرات خارجہ کی ترجمان ہوا شون انگ نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ سیاسی حل ہی بحران شام کا حقیقی اور واحد حل ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب بان کی مون  نے نومبر کے وسط میں جنیوا میں اجلاس کرانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے عمل کو سراہا اور عالم برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بحران شام کے فوری سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کریں۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک جنیوا کانفرنس کے انعقاد کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنےکو تیار ہے۔......./169