اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

7 اکتوبر 2013

8:30:00 PM
470552

امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر شمالی کوریا نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔

ابنا: شمالی کوریا کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے ترجمان نے اس قسم کی فوجی مشقوں کے انعقاد کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کی افواج کو مکمل طور پر چوکس کردیا گیا ہے۔ اس ترجمان نے اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ان مشقوں کے نتیجے میں پیش آنے والے کسی بھی طرح کے واقعے کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں، جزیرہ نمائۓ کوریا کے سمندر میں آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ شمالی کوریا نے اس سے قبل بھی اس قسم کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا تھا۔

.......

/169