اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : شفقنا
پیر

30 ستمبر 2013

8:30:00 PM
468549

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 64 ویں سالگرہ

یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چونسٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر چین کے دارالحکومت بیجنگ کے مرکزی چوک میں شاندار تقریبات ہو رہی ہیں۔ توقع ہے کہ تقریبات میں ڈھائی لاکھ افراد حصہ لیں گے۔

ابنا: یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چونسٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر چین کے دارالحکومت بیجنگ کے مرکزی چوک میں شاندار تقریبات ہو رہی ہیں۔ توقع ہے کہ تقریبات میں ڈھائی لاکھ افراد حصہ لیں گے، یاد رہے کہ سن 1949 میں ماؤ زے تنگ نے چین کے قیام کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ آج کی صبح چین کے سربراہ شی جن پنگ اور کئی دیگر بلند پایہ سرکاری عہدیداروں نے بیجنگ کے مرکزی چوک میں واقع عوامی ہیروز کے اعزاز میں نصب یادگار پر پھول چڑھائے۔ بیجنگ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ملک میں تعطیلات "سنہری ہفتے" کا اعلان کیا گیا ہے جو سات اکتوبر تک جاری رہے گا۔

.......

/169