اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
جمعہ

27 ستمبر 2013

8:30:00 PM
467386

جاپان: جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کا پابند

جاپان کے وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے حوالے سے اپنے ملک کے اس معاہدے پر پابند رہنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبہ نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے تمام بین الاقوامی معاہدوں کا پابند ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کیمیائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات اب دوبارہ ہرگز نہیں ہونے چاہییں۔ انہوں نے تاکید کی ان کا ملک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کے حوالے سے عالمی کوشیشوں کی حمایت کرتا  ہے۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں شام کے خلاف اقوام متحدہ کے منشور کی سات ویں شق کی بنیاد پر اقدامات انجام دینے کے حوالے سے کسی بات کا ذکر نہیں ہے۔ یاد رہے کہ روس و امریکہ نے جمعرات کی رات شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے منظور کی جانے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر اتفاق کرلیا ہے۔.......

/169