اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
منگل

3 ستمبر 2013

7:30:00 PM
459206

جی - 20 سربراہی کانفرنس؛

چینی صدر ژی جن پنگ نے وسطی ایشیاء کا دورہ شروع کردیا

بیجنگ… چین کے صدر ژی جن پنگ نے وسطی ایشیاء کا دورہ شروع کردیا۔

ابنا: چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل چین کے صدرنے منگل کو وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان کا دورہ شروع کردیا ہے۔ اپنے پہلے دورے کی تکمیل کے بعد چینی صدر سینٹ پیٹرزبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ قازقستان ، ازبکستان اور کرغزستان کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران وہ ان ممالک کے قائدین سے اہم دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ اس دورے کے دوران تیل وگیس، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے کئی منصوبوں پر دستخطوں کا امکان ہے۔

.......

/169