اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
منگل

27 اگست 2013

7:30:00 PM
456666

چین میں ايک امريکي اور ايک برطانوي جاسوس گرفتار

چين کي پوليس نے ايک امريکي اور ايک برطانوي پرائيويٹ جاسوس کو گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: مذکورہ دونوں افراد پر چيني شہريوں کے بارے ميں ذاتي معلومات کي خريد وفروخت کا الزام لگايا گيا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ  پيٹر ہيمفرے اور ينگ زي يو نامي يہ جوڑا شنگہائي ميں چائناوائز کے نام سے ايک ريسرچ کمپني کي آڑ ميں چيني شہريوں کي ذاتي معلومات جمع کر رہا تھا۔چيني پوليس کا کہنا ہے کہ ہيمفري اورينگ زي يو کي تيار کردہ رپورٹوں ميں چيني شہريوں کے نجي زندگي کي معلومات شامل ہيں۔ پوليس کے مطابق ان لوگوں کو سولہ اگست کو گرفتار کيا گيا ہے۔ پوليس کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شنگھائي پوليس ايک سو چھبيس افراد کے بارے ميں تحقيقات کر رہي ہے جبکہ پينتس افراد کو غير قانوني طريقے سے معلومات جمع کرنے کے الزام ميں گرفتار کيا گيا ہے۔

.......

/169