اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
پیر

19 اگست 2013

7:30:00 PM
453629

چین ہر حالت میں اپنے مفاد کا دفاع کرے گا

چین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے مفادات کی حفاظت کرے گا۔

ابنا: چین کے وزیر دفاع جنرل شانگ وانکووان نے اپنے امریکی ہم منصب چک ہیگل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی بھی یہ تصور نہ کرے کہ چین اپنے اہم مفادات سے عقب نشینی کر سکتا ہے اور کوئی بھی اپنی سرزمین اور اپنے سمندری حقوق کی حفاظت کے ہمارے عزم میں شک نہ کرے۔ چین کے وزیر دفاع نے کہا کہ متنازع جزیروں کے بارے میں امریکا کی اسٹراٹیجی پر بیجنگ کی ناراضگی پوشیدہ نہیں کی ۔مشترکہ پریس کانفرنس میں چک ہیگل نے کہا کہ امریکا متنازع کے پرامن حل کی دعوت دیتا ہے۔سائبر جاسوسی کے بارے میں چک ہیگل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے کے حل کے لئے ایک مشترک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چک ہیگل چین کے دورے پر ہیں ۔

.......

/169