اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
ہفتہ

3 اگست 2013

7:30:00 PM
448546

جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا ء میں بھیج دیا

ٹوکیو…جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو سامان کی ترسیل کرے گا۔ سامان میں ایک روبوٹ بھی شامل ہے جسے بطور مسافر بھیجا گیاہے۔

ابنا: ٹوکیو…جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو سامان کی ترسیل کرے گا۔ سامان میں ایک روبوٹ بھی شامل ہے جسے بطور مسافر بھیجا گیاہے۔ راکٹ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے میں 6 دن لگیں گے۔ بغیر پائلٹ کے اس راکٹ میں پانی ، اِضافی پرزے اور تجربے کے مختلف سامان موجود ہیں ،جن کا وزن 3.5 ٹن ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اس وقت عملے کی تعداد 6 ہے اور راکٹ کا 9 اگست تک اسٹیشن پہنچنے کا امکان ہے۔

.......

/169