اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
ہفتہ

27 جولائی 2013

7:30:00 PM
445979

چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھی

جين کی وزارت دفاع نے کہا کہ جاپان اپنے اسلحوں کی تعمیر کے لئے ہر طرح کےبہانے تلاش کر رہا ہے اور جاپان کی اس حرکت سے علاقہ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے جاپان اپنے ہتھیاروں کی تعمیر کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہا ہے اور جاپان کے ہمسایہ ملکوں، تمام ایشیائی ملکوں اور عالمی برادری کو جاپان کی ان حرکتوں کی جانب خاص توجہ دینی چاہئے۔واضح رہے کہ چینی وزرات دفاع کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے پہلے جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ علاقے کے سمندر میں چینی فوجیوں کی کاروائیوں سے جاپان کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور چین، جاپانی آبی حدود کی اکثر خلاف ورزی کرتا ہے۔اس بیان کےجواب میں چینی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ جاپان کا یہ دعوی وہی پرانا اور گھسا پٹا ہے۔

.......

/169