اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urudtv
منگل

23 جولائی 2013

7:30:00 PM
444446

حزب اللہ کے قافلے پر حملہ کرنے والا گرفتار

لبنان کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتہ حزب اللہ لبنان کے قافلے پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی افواج کے خفیہ دستوں نے شمالی بقاع کے علاقہ مجدل انجر میں ایک گھر پر چھاپہ ما کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔  خبر رساں ایجینسی نے بتایا کہ گرفتار شخص پر حزب اللہ کے قافلے کے راستے میں بم لگانے کا شک ہے۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو شمالی لبنان میں حزب اللہ کے قافلے کو نشانہ بنا کر کئے جانے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، بم دھماکہ میں جس شخص کی موت ہوئی تھی وہ قافلے میں شامل گاڑی پر سوار تھا تا ہم ذرائع نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس شخص کا تعلق حزب اللہ سے تھا یا نہیں ۔

.......

/169