اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
پیر

22 جولائی 2013

7:30:00 PM
443942

چین کے زلزلہ کی تباہ کاری، ۱۰۰ فراد ہلاک، ۷۰۰ زخمی

چین کے شمال مغربی صوبے میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک100افراد ہلاک اور700کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: چین کے شمال مغربی صوبے میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک100افراد ہلاک اور700کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔چین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پہلا زلزلہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آیاجس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 تھی، اس کے کچھ دیر بعد 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، دونوں زلزلوں سے شدید تباہی پھیلی اور 10 ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 20 ہزار سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ صوبے گنسو کے شہر ڈنگشی میں درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں 3 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، پولیس اور فوجی اہل کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریڈ کراس نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے کھانے پینے کی اشیا، خیمے اور دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی شروع کردی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲