اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
اتوار

21 جولائی 2013

7:30:00 PM
443625

جاپان میں الیکشن کے غیر سرکاری نتائج

جاپان میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق شنزو آبے کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور اس کے اتحادی نیو کومی اِیٹو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 121 میں سے 71 نشستیں حاصل کر لیں گے۔

ابنا: جاپان میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق شنزو آبے کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور اس کے اتحادی نیو کومی اِیٹو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 121 میں سے 71 نشستیں حاصل کر لیں گے۔ اس کامیابی سے انھیں چھ برسوں میں پہلی بار پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں برتری حاصل ہو جائے گی۔دونوں ایوانوں میں مخالف جماعتوں کی اکثریت کی وجہ سے حالیہ برسوں جاپان میں متعدد وزرائے اعظم بدلتے رہے ہیں۔ سرکاری نتائج آج پیر کو کسی بھی وقت سامنے آ سکتے ہیں تاہم ووٹروں سے لئے گئے سروے کے مطابق آبے 242 نشتوں والے ایوان میں 130 نشستیں لے کر برتری حاصل کر لیں گے۔ انتخابات میں نصف نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا۔ میڈیا پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق ٹرن آوٹ کم رہا۔کہا جا رہا ہے کہ شنزو آبے کو اکثریت ملنے کی صورت میں وہ معیشت کے علاوہ بھی بعض متنازع پالیسیوں کی توثیق کریں گے۔ ان میں جاپان کے جوہری بجلی گھروں کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔ جاپان میں بہت سے لوگ اس کے خلاف ہیں کیوں کہ 2011ء میں جاپان میں زبردست سونامی کے بعد ایٹمی ریکٹروں کو نقصان پہنچا تھا اور ان سے تابکاری خارج ہوئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲