اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
اتوار

21 جولائی 2013

7:30:00 PM
443617

چین مین زلزلے سے تباہی، ۵۰ ہلاک ۳۰۰ سے زائد زخمی

چین کے مغربی صوبے گانسو میں 6.6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس سے اب تک 50افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: چین کے مغربی صوبے گانسو میں 6.6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس سے اب تک 50افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلہ سے زیادہ متاثر گانسو صوبے کے دار الحکومت لانزاو سے 170 کلومیٹر دور منکسین اور زانگسین نامی قصبے ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسرا زلزلہ اسی علاقے میں 5.6 شدت کا آیا۔ ریکٹر اسکیل پرچین میں زلزلے کی شدت 6۔6 ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲