اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
جمعرات

18 جولائی 2013

7:30:00 PM
442362

چین نئی عالمی طاقت

واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں 38 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ کہ دنیا چین کو عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہےامریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“ نے تازہ ترین سروے کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر سپر پاور کا مقام کھورہا ہے اور دنیا چین کو عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے،۔دنیا بھر میں یہ تاثر مضبوطی پکڑ رہا ہے کہ چین عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔

ابنا: واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں 38 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ معاشی منتقلی دونوں ممالک کی سوچ میں تبدیلی لا رہی ہے۔امریکی اور چینی عوام کی ایک دوسرے کے بارے رائے میں بد اعتمادی اور شک میں اضافہ ہورہا ہے اوریہ تاثر ابھر رہا ہے کہ امریکا اپنا مقام کھو رہا ہے۔23ممالک کی اکثریت نے چین کے سپر پاور بننے کے حق میں رائے دی اور کہا کہ چین امریکا کی جگہ پا لے گایا امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ ۔ سروے نے تازہ اشارے دیے ہیں کہ گزشتہ تین دہائیوں میں چینی معاشی وسعت اور 2008کے امریکی کساد بازار سے عالمی سطح پر چین کا نیا تاثر ابھرا ہے۔چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا ملک اور امریکا سب سے بڑی معیشت ہے۔اس وقت چین کی معاشی طاقت عروج کی طرف ہے اور آخر کا ر امریکا کی سپر طاقت پر غلبہ پا لے گی ۔ ۔ سروے کے مطابق چین واحد غیر اسلامی ملک ہیے جہاں نصف سے زیادہ 54فی صد عوام میں امریکا کے بارے منفی رائے پائی جاتی ہے.

.......

/169