اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
اتوار

14 جولائی 2013

7:30:00 PM
440908

چين ميں طوفان کي تباہي

طاقتور طوفان، سوليک جنوب مشرقي چين کے ساحلي علاقوں ميں پہچ گيا ہے

ابنا: ايک سو انيس کلوميٹر في گھنٹہ  کي رفتار سے  چلنے والي ہواؤں  کو ساتھ ليکر آنے والے طوفان نے صوبہ فوجيان ميں ہزاروں لوگوں کو بے گھر کرديا ہے-اس سے پہلے يہ طوفان ايک سو ساٹھ کلوميٹر في گھنٹہ کي رفتار سے تاتوان ميں تباہي پھيلا چکا ہے جس کے نتيجے ميں ٹرانسپورٹ کا نظام بري طرح سے متاثر ہوا ہے-چيني حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سي چو آن ميں مواصلاتي رابطہ منقطع ہونے کے نتيجے ميں پھنسے اڑتيس سياحوں کو علاقے سے بحفاظت نکال ليا گيا ہے- سي چو آن ميں درياؤں ميں آنے والي  طغياني اور زمين کھسکنے کے واقعات ميں چھياسي افراد ہلاک ہوگئے ہيں-سي چو آن ميں آنے والے سيلاب کو پچاس سال کي تاريخ کا بدترين سيلاب قرار ديا جارہا ہے، سيلاب نے دولاکھ بيس ہزار سے زيادہ افراد کو بے گھر کرديا ہے-......./169