اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
اتوار

7 جولائی 2013

7:30:00 PM
438216

چین میں شدید بارش سے معمولات زندگي متاثر

مشرقی چین میں شدید موسمی بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔

ابنا: چین کے صوبے انہوئی میں جمعرات سے ہفتے تک ہونے والی بارشوں نے کاروباری زندگی بری طرح متاثر کردیئے ہیں ۔ چین کا شہر ٹونگ لینگ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے، گاڑیاں پانی میں تیررہی ہیں ،جبکہ کئی شہروں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ پانی میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کردیا گیا ہے۔بجلی کی بحالی اور نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔

.....

/169