اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
جمعرات

4 جولائی 2013

7:30:00 PM
437147

مختلف ممالک میں سیلاب کی تباہکاریاں، متعدد ہلاک

چین میں موسلادھار بارشوں سے 9 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، صوبہ حیلونگ جیانگ میں کئی کھیت اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس میں انیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ادھر پڑوسی ملک منگولیا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک اور 9ہزار متاثر ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد39 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔ صوبہ حیبی میں بارشوں کی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح بدستور بلند ہورہی ہے،جہاں دو بچے ڈوب کرجاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب نیپال میں آئے سیلاب اور مٹی کے تودوں کے گرنے کے باعث کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جمعرات کو ہنگامی صورت حال کے قومی شعبے کے سربراہ پراساد داکال نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ مزید انیس افراد کو لاپتہ خیال کیا جا رہا ہے۔ یہ زیادہ تر ملک کے جنوب کے کسان اور مغرب میں دوردراز بسنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سات ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے، تقریبا آٹھ سو گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور مزید ڈیڑھ ہزار کو نقصان پہنچاہے۔ نقصان کا ازالہ کیے جانے کی خاطر حکومت اٹھہتر ہزار ڈالر مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  نیپال میں مون سون کا سیزن جون کے وسط سے شروع ہو چکا ہے۔......./169