اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
منگل

25 جون 2013

7:30:00 PM
434124

چين: مسلم آبادي سين کيانگ ميں بدامني، ستائيس افراد مارے گئے

چين کے مسلم آبادي والے علاقے سين کيانگ ميں رونما ہونے والے بدامني کے واقعات ميں ستائيس افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: سين کيانگ ميں ايک مقامي عہديدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنےکي شرط پر بتايا ہے کہ مسلح افراد نے بدھ کي صبح، صوبے کے صدر مقام ارومچي کے نواح ميں واقع لوکچون شہر ميں پوليس چيک پوسٹ اور سرکاري عمارتوں  پر حملہ کرديا- کہا جارہا ہے کہ حملہ آور آتشيں اور غير آتشيں اسلحے سے ليس تھے- حملے ميں نو سيکورٹي اہلکار اور آٹھ عام شہري مارے گئے ہيں- اس سے پہلے ماہ اپريل ميں ہونے والي مسلح جھڑپوں ميں چھے پوليس اہلکاروں سميت اکيس افراد ہلاک ہوگئے تھے-...../169