اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
منگل

11 جون 2013

7:30:00 PM
429024

چین نے شینزو 10 نامی خلائی جہاز کو مشن پر روانہ کردیا

نےجوئیکواں بیس سےلانگ مارچ ٹو ایف راکٹ کی مدد سے تین خلابازوں کو خلائي مشن پر روانہ کردیا ہے۔

ابنا: چین نےجوئیکواں بیس سےلانگ مارچ ٹو ایف راکٹ کی مدد سے تین خلابازوں کو خلائيمشن پرروانہ کردیا ہے۔کمانڈر نیہائیشنگ اور اُن کا عملہ، زہینگ ضیاؤگانگ اور وینگ یپنگ، زمین کے گرد مدار میں موجود تیانگونگ خلائی لیب میں تقریباً دو ہفتوں سے کم عرصہ گزاریں گے۔وینگ یپنگ چین کی دوسری خاتون خلا باز ہیں اور وہ خلا سے زمین پر پہلی بار براہِ راست طلبہ کو خلا کے بارے میں معلومات دیں گی۔خلا بازوں کا کیپسول پرواز کے نو منٹ بعد راکٹ سے علیحدہ ہو گیا اور تقریباً چالیس گھنٹوں میں وہ تیانگونگ خلائی لیب کی اونچائی یعنی تقریباً زمین سے تین سو پینتیس کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ جائے گا۔یہ چین کی خلائی تاریخ میں پانچویں ایسی خلائی پرواز ہے جس پر انسان سوار ہیں اور یہ مشن اُن تمام پروازوں میں طویل ترین ہوگا۔روس اور امریکہ کے بعد چین دو ہزار تین میں خلاء میں بغیر بیرونی مدد کے خلاء میں مشن بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا تھا۔گزشتہ برس چینی خلائی سائنسدانوں نے خلاء میں ایک پیچیدہ عمل میں اس وقت کامیابی حاصل کی تھی جب ریموٹ کنٹرول کی مدد سے ایک خلائی جہاز کو چین کے تجرباتی تیانگونگ خلائی مرکز سے جوڑا گیا تھا۔......./169