اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
جمعہ

7 جون 2013

7:30:00 PM
427398

چین میں صدیوں پرانا قرآنی نسخہ نمائش کے طور پر پیش

چین کی کاوٴنٹی ژن ہوا کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیاہے۔

ابنا: چین کی کاوٴنٹی ژن ہوا کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیاہے۔ قرآن پاک کا یہ ہاتھ سے تحریر شدہ نسخہ اْزبکستان سے یہاں لایا گیا تھا۔ یہ قدیم ترین نسخہ867صفحات پر مشتمل ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس قرآنِ مجید کے اوراق بے حد نازک حالت میں تھے، تاہم اس کے خستہ حال کاغذ اور سیاہی کی باقاعدہ سائنسی جانچ پڑتال کے بعد اس کو محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ قرآن پاک کے اس نسخے کو اب قومی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲