اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
جمعرات

23 مئی 2013

7:30:00 PM
422418

جنیوا ۲ کانفرنس میں ایران کی شرکت ضروری : چین

حکومت چین نے شام کے سلسلے میں جنیوا 2 کانفرنس میں ایران کی شرکت کو ضروری قراردیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت چین نے بحران شام کے سلسلے میں ہونے والی جنیوا 2 کانفرنس میں ایران کی شرکت کو ضروری قرار دیا اور اس کی حمایت کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حکومت چین نے شام میں تشدد کے خاتمے کے مقصد سے ہونے والی جنیوا 2 بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت اور تعاون کی حمایت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ شام میں تشدد کے خاتمے کے لئے مذاکرات میں ایران کی شرکت بہت ضروری اور فیصلہ کن ہے۔بحران شام کے بارے میں جنیوا 2 کانفرنس جون کے اوائل میں منعقد ہوگي۔یہ کانفرنس بحران شام کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کے تحت منعقد ہوگي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲