اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
جمعہ

17 مئی 2013

7:30:00 PM
420469

چین کے وزیر اعظم کا ہندوستان دورہ

چین کے وزیر اعظم کل سے ہندوستان کا دورہ شروع کریں گے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق چين کے وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد پہلا بیرون ملک دورہ ہے ۔ لی کک یانک ، ہندوستان سے پاکستان اور اس کےبعد سوئٹزرلیند اور جرمنی جائيں گے۔ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے حال ہی میں چین کے دورے میں کہا تھا کہ چین کے وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان اس بات کو ظاہر کرتا ہےکہ دونوں ملکوں کی قیادت دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم رکھتی ہے۔ چین کے وزیر اعظم اپنے دورہ دھلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے ۔ ہندوستان اور چين دوہزار پندرہ تک باہمی تجارتی لین دین کو ایک سو ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ہندوستان کا کہنا ہےکہ چين اسے اپنی منڈیوں تک  بالخصوص انفارمیشن ٹکنالوجی اور دوائيوں کے شعبوں میں مزید رسائي دے۔ چین بھی ہندوستان میں صنعتی پارک قائم کرنے کا مطالبہ رکھتا ہے۔ چين اور ہندوستان کے درمیاں سرحدی تنازعات بدستور موجود ہیں جنہیں حل کرنے کےلئے دونوں ملکون نے مذاکرات کے پندرہ دور انجام دئے ہیں۔ چین اور ہندوستان دنیا کی دوبڑی ابھرتی ہوئي معیشتیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲