اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ایکسپریس
پیر

29 اپریل 2013

7:30:00 PM
414499

چین میں طوفانی بارشیں، ۵ افراد ہلاک

چین کے مغربی علاقے سیچوان میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

ابنا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقے سیچوان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق  طوفانی بارشوں کی وجہ سے دو لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے آمدورفت کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ حکام کی جانب سے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام شدید متاثر ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید کچھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ سیچوان میں زلزلے کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک جب کہ11500 سے زائدزخمی ہوگئے  تھے اور علاقہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲