اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
جمعہ

26 اپریل 2013

7:30:00 PM
413370

چین کی ہندوستانی حدود میں داخلے کی تردید

چین کی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ چینی فوجی ہندوستان کی سرزمین میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

ابنا: چین کی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ چینی فوجی ہندوستان کی سرزمین میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجون نے آج ہندوستان کی سرزمین میں چینی فوجیوں کے داخلے کے بارے میں نشر ہونے والی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین کے فوجیوں نے ہمیشہ دونوں حکومتوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کا احترام کیا ہے اور وہ سرحدوں پر امن و امان کی برقراری کو اپنا فرض جانتے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے ہندوستان سے ملحقہ سرحد پر چینی فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام مسائل کو مذاکرات کو حل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ خطےکے بعض ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں  دعوی کیا ہےکہ چین کے فوجی سرحد عبور کر کے ہندوستان کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں اور چین کے ہیلی کاپٹروں نے بھی ہندوستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔اس سے قبل خبروں مین بتایا گیا تھا کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ سرحدی اختلافات کے حل کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سرحدی اختلافات کے بارے میں چينی حکام بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ نو مئی کو چین جائيں گے جبکہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ بیس مئی کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ موجود ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲