اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
پیر

22 اپریل 2013

7:30:00 PM
412265

جاپان کے وزیراعطم کا چین کو انتباہ

جاپان کے وزیراعطم شنزوبے آبے نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بحیرۂ چین میں متنازع جزائر پر اترنے کی کسی بھی چينی کوشش کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔

ابنا: جاپان کے وزیراعطم شنزوبے آبے نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بحیرۂ چین میں متنازع جزائر پر اترنے کی کسی بھی  چينی کوشش کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔جاپانی وزیراعظم نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب چین کے آٹھ سرکاری بحری جہاز ان متنازع جزائر کے قریب موجود ہیں جن پر دونوں ممالک کا دعوی ہے۔اس علاقے میں ماہی گیروں کی دس کشتیوں میں جاپانی کارکنوں کا ایک قافلہ اور جاپانی سمندری محافظ بھی موجود ہیں۔جاپان کے وزیراعظم نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بحری جہازوں نے متنازع جزائر پر لنگر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں طاقت کے زور پر وہاں سے نکال دیا جائے گا۔

.....

/169