اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
جمعہ

19 اپریل 2013

7:30:00 PM
411005

چین میں شدید زلزلہ,672 ہلاک و زخمی

جنوب مغربی چین میں آج صبح آنیوالے زلزلے کے باعث 672 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: چینی جیولیوجیکل سروے  کے مطابق یہ زلزلہ جنوب مغربی علاقہ لوشان میں 13 کلومٹر کی گہرائی میں ہوا جبکہ اس کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث جس کا دورانیہ 20سیکنڈ تھا ابتک 72 افراد ہلاک اور 600زخمی ہیں ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زلزلے سے بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔گذشتہ ہفتہ چین کے یون نان صوبے میں بھی زلزلے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

.....

/169